show

1

Blogger Widgets

Tuesday, February 12, 2013

156. Real Hero's of Our Country.Salute to them.

Only 1 Minute.
Must read and Share this marvellous story .
It worth reading and it is real one, You can see every day these Hero 's in your surrounding.
A Salute for them from the Core of my Heart.
Start making them ideal instead of making these rulers ideal.

اس مملکت_خداداد_پاکستان میں جہاں لوگ کرپشن کے ذریعے راتوں رات ارب پتی اور کھرب پتی بن جاتے ہیں...جہاں بینکوں سے لئے گئے اربوں روپے کے قرضے شیر_مادر سمجھ کر پی لئے جاتے ہیں...اور ڈکار تک نہیں لی جاتی...جہاں ٹیکس چوری اور بجلی کی چوری ایک کاروباری ضرورت اور تجارتی فنکاری میں شمار میں کی جاتی ہے...
اسی مملکت میں ایسے رزق_حلال کمانے والے بھی موجود ہیں..جو انتھک محنت کے ذریعے اپنی جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں...اور یقینا" یہی لوگ میدان_حشر میں انبیائے کرام اور شہدائے کرام کے ساتھ کھڑے ہونگے....کیونکہ ان کے چہرے دنیا میں رزق_حلال کھانے کے باعث منور ہونگے..

اس تصویر میں آپ جس بوڑھے شخص کو دیکھ رہے ہیں...بلاشبہ یہ شخص انہی عظیم لوگوں میں سے ایک ہے...اس کی عمر اندازا" 80 سال سے زیادہ ہوگی...یہ اس عمر اور اتنی لاغر صحت کے ساتھ اس ظالم شہر کی گلی گلی گھومتا ہے اور پرانے شاپنگ بیگ اور گتے کے کاٹن جمع کر کے..پھر انھیں بیچ کے اپنی جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھتا ہے...اور کسی کا احسان بھی نہیں لیتا...
ہر سال یوم_پاکستان کے موقع پر نجانے کیسے کیسے چور اور ڈاکوؤں کو ایوان_صدر بلا کر طرح طرح کے اعزازات سے نوازا جاتا ہے...ان میں سے نہ جانے کتنے اس کے حقدار ہوتے ہیں...اور کتنوں کو ذاتی پسند اور پارٹی بنیاد پر نوازا جاتا ہے...کبھی کسی ایسے فرد کو کوئی اعزاز نہیں بخشا گیا ...جسے دیکھ کے لوگوں کو محنت کرنے کا جذبہ ہو ...ہمارے میڈیا میں بھی صرف ملک کو لوٹنے والوں کی مثالیں ہی سامنے آتی ہیں...اور پھر وہ اعلی عہدوں پر بھی براجمان ہوتے ہیں...ان مثالوں سے ایک جاہل آدمی یا ایک کچے ذہن کا نوجوان یہی سوچتا ہے کہ جب اتنے بڑے بڑے لوگ ملک و قوم کو لوٹ کر اس آرام سے بیٹھے ہیں تو پھر میں محنت کیوں کروں؟ میں بھی کوئی ایسا ہی راستہ تلاش کروں...
ضرورت اس امر کی ہے کے ہم ایسے لوگوں کو جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے اپنا ہیرو بنائیں اور انہیں میڈیا کے ذریعے متعارف کرائیں... میں اس شخص کو اکثر دیکھتا تھا ..اور سوچتا تھا کہ ہم پہ بھی بڑھاپا آنا ہے ...آج میں نے اپنے موبائل سے اس کی تصویر لی..اور آپ کی خدمت میں پیش کردی.
you can join me on my Facebook page also.
http://www.facebook.com/pages/DR-Furqan-Ali-Khan/251362514875967?ref=hl
Regard.
Furqan Ali Khan.
12.02.2013

No comments:

Post a Comment

thank you